البانیہ میں شدید گرمی اور تیز ہواؤں کے باعث جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ پر قابو پانے کے لیے مسلح افواج، سول ایمرجنسی کے فائر فائٹرز اور ایک بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق آگ تیزی سے پھیل رہی ہے اور قریبی علاقوں کو بھی خطرہ لاحق ہے۔ کئی افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔