پشاور ہائیکورٹ نے شراب برآمدگی کیس میں خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلام آباد کی سول کورٹ کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری کو معطل کر دیا ہے۔
عدالت نے وزیر اعلیٰ کو آئندہ سماعت پر خود پیش ہونے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔
کیس کی آئندہ سماعت کے دوران علی امین گنڈاپور کی پیشی ضروری قرار دی گئی ہے، جبکہ معطلی کے بعد گرفتاری کا فوری خطرہ ٹل گیا ہے۔