اسلام آباد:(انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ فائزہ یونس سے)
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت بڑھے گی اور عوام کو بہتر سہولیات ملیں گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اس منصوبے پر مؤثر اور تیز رفتار عملدرآمد کیا جائے اور تمام صوبوں سے مشاورت کی جائے۔
کیش لیس اور ڈیجیٹل معیشت سے متعلق اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ نیشنل ڈیجیٹل کمیشن اور پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی قائم کی جا چکی ہیں اور مرچنٹ آن بورڈنگ فریم ورک بھی جاری کیا گیا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزرا اور تمام صوبوں کے حکام نے شرکت کی۔