اسلام آباد —انٹر نیشنل کارسپونڈنٹ فائزہ یونس سے
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے عراق میں منعقد ہونے والے سالانہ اربیعن اجتماعات کے لیے زائرین کی سہولت کے پیش نظر خصوصی پروازوں کا اعلان کر دیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق، کراچی سے نجف کے لیے ابتدائی طور پر چار خصوصی پروازیں 8 سے 11 اگست کے درمیان روانہ ہوں گی، جبکہ واپسی کی پروازیں 18 سے 21 اگست کے دوران شیڈول کی گئی ہیں۔
پروازوں کی تفصیل:
روانگی: 8–11 اگست (کراچی → نجف)
واپسی: 18–21 اگست (نجف → کراچی)
ٹکٹوں کی فروخت: تمام پروازوں کے لیے ٹکٹیں فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔
پی آئی اے ترجمان نے واضح کیا کہ مارکیٹ کی طلب کے مطابق مزید پروازیں بھی جلد شیڈول کی جا سکتی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ زائرین کو سہولت دی جا سکے۔