معروف بالی وڈ اداکار سنجے دت نے تصدیق کی ہے کہ ایک مداح خاتون نے اپنی 72 کروڑ بھارتی روپے مالیت کی جائیداد ان کے نام کر دی تھی۔
یہ حیران کن واقعہ 2018 میں منظرِ عام پر آیا تھا، جب ممبئی سے تعلق رکھنے والی ایک 62 سالہ خاتون مداح، جو لاعلاج بیماری میں مبتلا تھیں، انتقال سے قبل اپنی مکمل ملکیت سنجے دت کے نام کر گئی تھیں۔ اس وقت سنجے دت نے اس خبر پر کوئی ردعمل نہیں دیا تھا، تاہم اب سات برس بعد انہوں نے ’ہندوستان ٹائمز‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اس کی تصدیق کر دی ہے۔
اداکار نے انٹرویو میں بتایا:> "ہاں، یہ سچ ہے۔ خاتون نے اپنی ساری جائیداد میرے نام کی تھی، مگر میں نے وہ تمام ملکیت ان کے خاندان کو واپس کر دی تھی۔”
ذرائع کے مطابق مرحومہ سنجے دت کی برسوں سے مداح تھیں اور ان سے جذباتی وابستگی رکھتی تھیں۔
سنجے دت کے اس فیصلے کو سوشل میڈیا پر سراہا جا رہا ہے، جہاں مداح ان کے ’کردار اور حساسیت‘ کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔