اسلام آباد —بیورو رپورٹ محمد سلیم سے
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے میڈیا میں گردش کرنے والی ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پارٹی کے بانی عمران خان نے اپنے بیٹوں کو پاکستان آنے سے منع کیا ہے۔
پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق یہ اطلاعات نہ صرف حقائق کے منافی ہیں بلکہ سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی گئی ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا:> "ایسی خبریں گمراہ کن ہیں اور عمران خان کے کسی بیان یا ہدایت پر مبنی نہیں۔”
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں بعض میڈیا اداروں نے رپورٹ کیا تھا کہ عمران خان نے مبینہ طور پر سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اپنے بیٹوں کو پاکستان آنے سے منع کیا ہے، جس پر سوشل میڈیا پر مختلف آرا سامنے آئیں۔
پی ٹی آئی کے بیان میں زور دیا گیا ہے کہ پارٹی قیادت سے منسوب اس قسم کی جھوٹی معلومات سیاسی ماحول کو مزید آلودہ کرنے کی کوشش ہیں۔