نئی دہلی —
لوک سبھا میں منگل کو پہلگام حملے اور ’آپریشن سندور‘ پر بحث کے دوران کانگریس کے رکن پارلیمنٹ دیپیندر سنگھ ہڈا نے حکومت کی خارجہ پالیسی پر تنقید کی۔
انہوں نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے پر سوال اٹھایا کہ انہوں نے انڈیا اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کرائی۔ ہڈا نے طنزیہ انداز میں کہا کہ "یا تو ٹرمپ کا منہ بند کریں یا انڈیا میں میکڈونلڈز بند کریں۔”
انہوں نے چین، ترکی اور تائیوان سے متعلق حکومت کے مؤقف پر بھی سوالات اٹھائے اور کہا کہ حکومت کو واضح خارجہ پالیسی اپنانی چاہیے۔
ہڈا نے دفاعی بجٹ میں کٹوتی پر بھی اعتراض کیا اور کہا کہ فوج کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے کی ضرورت ہے۔
راہل گاندھی نے بھی پارلیمنٹ کے باہر ٹرمپ کے دعوے پر وزیراعظم کی خاموشی پر تنقید کی۔