راولپنڈی / اسلام آباد (بیورو رپورٹ محمد سلیم سے ) مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کے اعلیٰ رہنماؤں نے راولپنڈی اسلام آباد کی ینگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
لیبر ونگ کے مرکزی صدر غلام قادر جٹ ایڈوکیٹ، مرکزی نائب صدر ملک فقیر جان، مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرشید سندھو، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ارشد علی خان، مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد امجد اور پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات خان ممتاز خان نے اپنے مشترکہ پیغام میں ینگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ کو صحافت کے شعبے میں نیا جوش اور ولولہ لانے پر سراہا۔
نو منتخب قیادت میں چیئرمین ملک زبیر اعوان، صدر محمد یوسف خان، جنرل سیکرٹری عثمان مغل، نائب صدور عدنان عارف، انوار عباسی، ملک طاہر اعوان، جوائنٹ سیکرٹریز امجد عباسی، چوہدری سجاد، حباء عباسی، فنانس سیکرٹری سونیا ستی، سیکرٹری اطلاعات و نشریات سنا بیل جہانگیر اور دیگر اراکین مجلس عاملہ شامل ہیں جن میں ضمیر اسدی، عدیل اشرف، انیلا بشیر، فیصل خان، راجہ عاصم، احسن بٹ، عمر خطاب، عثمان پراچہ، عمران عمار، سلمیٰ ملک، ملک شاہ زیب، اور محمد سلیم شامل ہیں۔
ن لیگی قیادت نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ نومنتخب ٹیم نوجوان صحافیوں کی فلاح و بہبود، پیشہ وارانہ تربیت اور اظہارِ رائے کی آزادی کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کرے گی۔
بین الاقوامی تناظر میں یہ اقدام پاکستان میں نوجوان صحافیوں کی ترقی، صحافتی اقدار کی پاسداری اور میڈیا کی آزادی کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے، جو صحافتی اداروں اور سیاسی حلقوں کے درمیان بہتر تعلقات کو فروغ دے سکتا