ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
روس کے مشرقی ساحلی علاقے میں منگل کی شام 8.8 شدت کا شدید زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو تاریخ کے طاقتور ترین زلزلوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔
زلزلے کا مرکز بحرالکاہل کے قریب زیرِ زمین تھا، جس کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ مقامی اور بین الاقوامی ادارے متاثرہ علاقوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی تفصیل سامنے نہیں آئی، تاہم زلزلے کے جھٹکے دور دراز علاقوں تک محسوس کیے گئے۔ ماہرین کے مطابق زیرِ زمین پلیٹوں کی شدید حرکت اس زلزلے کی ممکنہ وجہ بنی۔عالمی سطح پر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، اور ساحلی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات دی گئی ہیں۔