اسلام آباد/بحر ہند (انٹرنیشنل ڈیسک) — پاکستان بحریہ کے جہاز ‘پی این ایس شمشیر’ اور امریکی بحریہ کے جنگی جہاز ‘یو ایس ایس فٹز جیرالڈ’ نے شمالی بحر ہند میں دو طرفہ بحری مشق کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق، ان مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان عملی تعاون، باہمی رابطہ کاری، اور سمندری سلامتی کو فروغ دینا تھا۔مشترکہ مشق میں میرین سیکیورٹی آپریشنز، فلیٹ مینورز، کمیونیکیشن ایکسچینج اور دیگر پیشہ ورانہ سرگرمیاں شامل تھیں، جو دونوں افواج کے درمیان آپریشنل ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے کی گئیں۔
ترجمان نے کہا:> "یہ مشقیں دونوں بحری افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی عکاسی کرتی ہیں اور علاقائی سمندری سلامتی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔”‘پی این ایس شمشیر’ ایک فرنٹ لائن فریگیٹ ہے جو جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں سے لیس ہے، جبکہ ‘یو ایس ایس فٹز جیرالڈ’ امریکی نیوی کا اربلی برک کلاس ڈیسٹروئر ہے، جو جدید ترین ریڈار سسٹمز اور اسلحے سے آراستہ ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ مشقیں خطے میں بڑھتے ہوئے جیو اسٹریٹجک چیلنجز کے تناظر میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان دفاعی روابط کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔