ٹوکیو/واشنگٹن/ماسکو/لیما (انٹرنیشنل ڈیسک) بحرالکاہل میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد جاپان، امریکہ اور روس نے سونامی کے خطرے کو ختم شدہ قرار دے دیا ہے، تاہم جنوبی امریکہ کے بحرالکاہلی ساحلی ممالک میں ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔چلی، پیرو، ایکواڈور اور دیگر ممالک نے اپنے ساحلی علاقوں میں سونامی وارننگ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر لہروں کے ٹکرانے کا خدشہ اب بھی موجود ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ زلزلے کے ابتدائی جھٹکوں کے بعد جاپان، روس اور امریکی ساحلی علاقوں میں خطرہ کم ہو چکا ہے، مگر جنوبی امریکہ کے ساحلی علاقوں کو ابھی بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے قدرتی آفات (UNDRR) نے تمام متاثرہ خطوں کو مکمل چوکسی اختیار کرنے اور کسی بھی ممکنہ صورتحال کے لیے تیار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔