سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ کئی ممالک فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کو ان کا جائز حق دلانے کا وقت آ چکا ہے اور خطے میں امن کے قیام کے لیے دو ریاستی حل کا عملی نفاذ ناگزیر ہو چکا ہے۔یہ بات انہوں نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس کے دوران کہی، جس کی مشترکہ صدارت سعودی عرب اور فرانس نے کی۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا:
> "دو ریاستی حل اب محض نظریہ نہیں رہا، بلکہ یہ ایک بین الاقوامی اتفاق رائے بن چکا ہے، جس کے نفاذ سے ہی فلسطین میں دہائیوں پر محیط تنازع کا پرامن حل ممکن ہے۔”
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ:
فلسطینی ریاست کا قیام اقوام متحدہ کی قراردادوں، عرب امن منصوبے اور زمین کے بدلے امن کے اصولوں کے مطابق ہونا چاہیے
سعودی عرب فرانس کے ساتھ مل کر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی بین الاقوامی کوششوں کو عملی شکل دینے کے لیے پرعزم ہے
