کیلیفورنیا، امریکا — مانیٹرنگ ڈیسک وائس آف جرمنی
امریکا کا جدید ترین ایف-35 لڑاکا طیارہ ریاست کیلیفورنیا میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن میں طیارے کو زمین پر آگ کی لپیٹ میں دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ دھوئیں کے بادل دور تک آسمان میں پھیلے ہوئے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق واقعہ سینٹرل کیلیفورنیا کے نیول ایئربیس اسٹیشن لیمور میں پیش آیا، جہاں امریکی نیوی کے زیرِ استعمال ایف-35 لڑاکا طیارہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر زمین سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔امریکی نیوی نے طیارے کے کریش کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پائلٹ حادثے سے پہلے بروقت ایجیکٹ کرنے میں کامیاب رہا اور بحفاظت بچ گیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ابتدائی طور پر طیارے کے گرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایف-35 جنگی طیارہ امریکا کی جدید ترین اور مہنگی ترین فوجی ٹیکنالوجی میں شمار ہوتا ہے، جو اسٹیلتھ، سپیڈ اور جدید ہتھیاروں سے لیس ہوتا ہے۔ اس کی تباہی امریکی دفاعی ماہرین کے لیے تشویش کا باعث بن