اسلام آباد/بیجنگ (اسپیس رپورٹر)
پاکستان نے خلائی تحقیق کے میدان میں ایک اور اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنا دوسرا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں بھیج دیا ہے۔یہ سیٹلائٹ چین کے شی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ کیا گیا، جہاں سے اسے مخصوص مدار میں بھیج دیا گیا ہے۔ لانچنگ پاکستان اور چین کے مابین سائنسی تعاون کا ایک اور اہم سنگ میل ثابت ہوئی ہے۔سائنس اور ٹیکنالوجی کے ماہرین کے مطابق،
یہ جدید سیٹلائٹ 24 گھنٹے اعلیٰ معیار کی زمینی مشاہداتی تصاویر فراہم کرے گا جو کہ:زرعی زمین کی نگرانی.ماحولیاتی تبدیلیوں کا تجزیہ
قدرتی آفات کی پیش گوئی
شہری منصوبہ بندی اور واٹر مینجمنٹ
جیسے اہم شعبوں میں استعمال کیا جائے گا۔
سپارکو (پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن) نے اس مشن کو ایک سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے پاکستان میں زمین سے متعلق فیصلوں میں ڈیٹا پر مبنی شفافیت اور رفتار آئے گی۔وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سیٹلائٹ لانچنگ پر سپارکو، چینی حکام، اور پاکستانی انجینئرز کو مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان جلد اپنے خلا نورد بھی خلا میں بھیجے گا۔یہ سیٹلائٹ خلائی دوستی اور سائنسی ترقی میں پاکستان کے نئے دور کا