منی ایپلس –
ڈیلٹا ایئرلائنز کی سالٹ لیک سٹی سے ایمسٹرڈیم جانے والی بین الاقوامی پرواز اس وقت شدید فضائی جھٹکوں کا شکار ہو گئی جب وہ امریکہ کے وسطی علاقوں کے اوپر پرواز کر رہی تھی۔حادثے کے بعد پائلٹ نے فوری طور پر طیارے کو منی ایپلس-سینٹ پال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب موڑتے ہوئے ہنگامی لینڈنگ کی۔طیارے میں سوار متعدد مسافر جھٹکوں کے باعث زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈیلٹا ایئرلائنز نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسافروں اور عملے کو ہر ممکن امداد فراہم کی جا رہی ہے۔واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ جانا جا سکے کہ غیر معمولی ٹربولینس کی وجوہات کیا تھیں۔حالیہ عرصے میں اس نوعیت کے فضائی واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس پر ماہرین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
