لندن / اسلام آباد (بیورو رپورٹ محمد سلیم سے )
پاکستانی وزارت داخلہ اور ہائی کمیشن لندن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کی پاکستان آمد سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر وضاحت جاری کر دی ہے۔وزارت داخلہ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ عمران خان کے بیٹوں کی کوئی ویزا درخواست وزارت داخلہ میں زیر غور نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ:> "وزارت داخلہ فیملی ویزا یا کسی بھی قسم کے ویزا جاری نہیں کرتی، یہ دعویٰ سراسر خلافِ حقیقت ہے۔”حکام کے مطابق، اس نوعیت کا ویزا وزارت خارجہ اور پاکستانی ہائی کمیشن کے دائرہ کار میں آتا ہے، جبکہ وزارت داخلہ کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں۔پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ قاسم اور سلیمان نے تاحال ویزا کے لیے کوئی درخواست جمع نہیں کرائی۔ مزید انکشاف کیا گیا کہ:> "ماضی میں دونوں افراد کو نادرا کارڈز جاری کیے گئے تھے اور وہ اپنے گزشتہ دورہ پاکستان میں انہی کارڈز کے ذریعے سفر کر چکے ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ قاسم اور سلیمان اگر ویزا کے خواہشمند ہوں تو انہیں ہائی کمیشن جانے کی ضرورت نہیں، کیونکہ اب ویزا درخواستیں براہِ راست وزارت داخلہ کے آن لائن پورٹل کے ذریعے وصول کی جا رہی ہیں۔علیمہ خان کے بیان پر ہائی کمیشن کا ردعمل؟
اس تمام تر پیش رفت کے دوران، علیمہ خان کے عمران خان کے بیٹوں کی ممکنہ وطن واپسی سے متعلق بیان پر پاکستانی ہائی کمیشن نے کسی بھی قسم کے تبصرے سے گریز کیا ہے۔