ترکی کی دفاعی کمپنی راکٹسان نے ایک نیا خودکار روبوٹک کتا ’’کوز‘‘ (KOZ) پیش کیا ہے، جو لیزر گائیڈڈ میزائلوں سے لیس ہے۔ یہ روبوٹ مشکل علاقوں میں خود بخود یا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کام کر سکتا ہے۔
کوز میں راکٹسان کے بنائے گئے چار چھوٹے میزائل لگے ہیں جنہیں ’’میٹے میزائل‘‘ کہا جاتا ہے۔ اس پر ایک جدید کیمرہ سسٹم بھی نصب ہے جو اسے نگرانی اور حملے دونوں کاموں کے لیے موزوں بناتا ہے۔
یہ روبوٹ مسلسل ڈھائی گھنٹے تک چل سکتا ہے اور اسے خاص طور پر ان علاقوں کے لیے تیار کیا گیا ہے جہاں انسان یا گاڑیاں آسانی سے نہیں جا سکتیں۔ کوز اسپیشل آپریشنز اور جنگی میدانوں میں استعمال کے لیے مفید ہے۔
ترکی کی جانب سے اسے جدید جنگی ٹیکنالوجی میں ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
