اسلام آباد: تحریک تحفظ آئین کے زیر اہتمام منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے اعلامیے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ پاکستان میں رائج موجودہ ہائبرڈ نظام جمہوریت کی روح کے منافی ہے اور ملک سے اپوزیشن کا خاتمہ اس کا واضح مقصد بن چکا ہے۔کانفرنس کے بعد مشترکہ اعلامیہ مصطفیٰ نواز کھَر نے پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا کہ:> "کل کا دن پاکستان کی سیاسی اور جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ موجودہ ہائبرڈ نظام اپوزیشن کو مکمل طور پر ختم کرنا چاہتا ہے۔”
اہم نکات:کانفرنس میں شریک جماعتوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ناحق قید کی مذمت کی اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے پر زور دیا گیا۔قومی اسمبلی، سینیٹ اور پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز سمیت تحریک انصاف کے کارکنوں کو عدالتوں سے ملنے والی سزاؤں کی بھی سخت مذمت کی گئی۔خیبر پختونخوا اور بلوچستان سمیت ملک بھر سے لاپتا افراد کو عدالتوں میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔سیاسی مخالفین پر مقدمات کے اندراج اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل کی روک تھام پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں شریک جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ سیاسی حالات میں تمام جماعتوں کے درمیان ایک نئے میثاق جمہوریت کی اشد ضرورت ہے تاکہ آئینی، سیاسی اور انسانی حقوق کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔
اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ صوبوں سے چھینے گئے وسائل اور حقوق واپس کیے جائیں۔
کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر حاصل کی گئی لاکھوں ایکڑ اراضی کی لیز کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔