اسلام آباد – (نمائندہ خصوصی)
سال 2025 میں نجی اسکیم کے تحت حج کی ادائیگی سے محروم رہ جانے والے ہزاروں عازمین کے لیے خوشخبری آ گئی ہے۔ وزارت مذہبی امور اور نجی حج آپریٹرز کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، جس کے تحت یہ عازمین 2026 میں حج پر روانہ کیے جائیں گے — بغیر کسی اضافی مالی بوجھ کے۔ذرائع کے مطابق نجی حج اسکیم سے تعلق رکھنے والے 25 سے 26 ہزار عازمین گزشتہ برس نامعلوم وجوہات کی بنا پر حج سے محروم رہ گئے تھے، جن کے حوالے سے حج آرگنائزرز کی تنظیم ہوپ (HOAP) نے وزارت مذہبی امور کو باضابطہ یقین دہانی کرادی ہے کہ تمام متاثرہ افراد کو اگلے سال حج کی سہولت دی جائے گی۔سعودی عرب میں 36 ارب روپے کی رقوم منجمد.ذرائع کا کہنا ہے کہ ان عازمین کی جانب سے جمع کرائی گئی رقوم ابھی تک سعودی عرب میں موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی بینکنگ نظام میں تقریباً 490 ملین ریال (تقریباً 36 ارب روپے) اب بھی محفوظ ہیں، جو آئندہ حج کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔کوٹہ مکمل استعمال نہ ہونے پر سوالات.مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس نجی حج اسکیم کے لیے مختص 63 ہزار کے کوٹے میں سے تمام نشستیں استعمال نہیں کی جا سکیں۔ سینیٹ کی مذہبی امور کمیٹی اس معاملے پر وزارت مذہبی امور اور نجی آپریٹرز کو ذمہ دار قرار دے چکی ہے.حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ برس ایسے انتظامات کیے جا رہے ہیں کہ کسی بھی حاجی کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور پرائیویٹ اسکیم کی شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے سخت نگرانی کا نظام متعارف کرایا جائے