اسلام آباد (بیورو رپورٹ محمد سلیم جٹ سے ) پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی ٹیرف سے متعلق معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ معاہدے کے تحت پاکستانی برآمدات پر عائد ٹیرف کو 29 فیصد سے کم کرکے 19 فیصد کر دیا گیا ہے، تاہم یہ شرح پہلے 9.8 فیصد تھی، اس لیے مجموعی طور پر 9.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔پاکستان اس ڈیل کے ذریعے اپنی ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافے کی امید رکھتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ برآمدات بڑھانے کے لیے اندرونِ ملک صنعتی لاگت کم کرنا اور خطے میں مسابقتی حکمتِ عملی اپنانا بھی ضروری ہے۔
بعض ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر بجلی کی قیمتیں اور قرضوں کی شرح سود کم نہ کی گئی تو اس ڈیل کا مکمل فائدہ حاصل نہیں ہو سکے گا۔
ای کامرس اور ڈیجیٹل سروسز پر پانچ فیصد ٹیکس چھوٹ بھی اس معاہدے کا حصہ ہے، جس سے امریکی کمپنیاں اور پاکستانی فری لانسرز فائدہ اٹھا سکیں گے۔