مظفرآباد (نمائندہ خصوصی)
سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عبدالقیوم نیازی کی گرفتاری کے بعد پارٹی کارکنان نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بھمبر چوک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے اور احتجاجی دھرنا شروع کر دیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق، پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنان بھمبر چوک پر جمع ہو گئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک کی آمد و رفت معطل کر دی، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مقامی رہنماؤں نے عبدالقیوم نیازی کی گرفتاری کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام جمہوری اصولوں اور آئینی آزادیوں کے خلاف ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر عبدالقیوم نیازی کو فوری طور پر رہا نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ دیگر اضلاع تک پھیلا دیا جائے
