نئی دہلی (انٹرنیشنل نیوز ایجنسی)
بھارت کی ریاست اتر پردیش میں انسدادِ دہشتگردی یونٹ (ATS) نے ایک مسلمان عالمِ دین کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ ہندو شہریوں کے اسلام قبول کرنے کا سبب بن رہا تھا۔
ریاست میں مذہب کی تبدیلی سے متعلق قوانین سخت ہیں اور بغیر حکومتی اجازت کے مذہب تبدیل کروانا قابلِ سزا جرم سمجھا جاتا ہے۔پولیس کے مطابق، گرفتار شخص پر الزام ہے کہ وہ کئی ہندوؤں کو مسلمان کر چکا تھا۔ اس واقعے پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔تاحال حکومت کی جانب سے اس گرفتاری پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔