برلن (انٹرنیشنل نیوز ایجنسی)
جرمن حکومت کے مطابق سال 2024 میں فلاحی مد میں دی جانے والی رقم میں 4 ارب یورو کا اضافہ ہوا ہے۔ مجموعی طور پر 46.9 ارب یورو فلاحی ادائیگیاں کی گئیں۔اس رقم میں سے تقریباً آدھی رقم جرمن شہریوں اور باقی غیر ملکیوں کو دی گئی، جن میں بڑی تعداد یوکرینی پناہ گزینوں کی تھی۔
حکام کے مطابق اس اضافے کی بڑی وجہ مہنگائی، رہائش اور توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہے، جس کے باعث حکومت نے مراعات بڑھائیں۔