سڈنی (انٹرنیشنل ڈیسک) — آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں غزہ کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک تاریخی مظاہرہ کیا گیا، جس میں اندازاً تین لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔
ڈرون فوٹیج میں سڈنی ہاربر برج پر انسانی سمندر دیکھا گیا، جہاں مختلف نسلوں، مذاہب اور طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد ایک آواز بن کر غزہ پر جاری مظالم کے خلاف سراپا احتجاج تھے۔
مظاہرین نے فلسطینی پرچم لہرائے، نعروں کے ذریعے اسرائیلی حملوں کی مذمت کی، اور عالمی برادری سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
منتظمین کے مطابق یہ آسٹریلیا کی تاریخ کے سب سے بڑے فلسطین نواز اجتماعات میں سے ایک تھا، جس کا مقصد عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنا اور انسانی ہمدردی کا پیغام دینا تھا۔