ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) — سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 7 غیر ملکی باشندوں کو نجران میں سزائے موت دے دی گئی ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سزائے موت پانے والوں میں 3 ایتھوپیئن اور 4 صومالی شہری شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ تمام مجرمان کے خلاف مقدمات کی مکمل قانونی کارروائی کی گئی، مجاز عدالتوں نے سزائیں سنائیں جن کی سعودی سپریم کورٹ نے توثیق کی، اور شاہی فرمان کے بعد ان پر عملدرآمد کیا گیا۔
وزارت داخلہ نے انتباہ جاری کیا ہے کہ مملکت میں منشیات کی اسمگلنگ جیسے سنگین جرائم پر اسلامی قانون کے مطابق سخت سزائیں، بشمول سزائے موت، دی جاتی رہیں گی۔