ہیگ / مشرق وسطیٰ:
مشرق وسطیٰ کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان کو اسرائیلی قیادت کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کے فیصلے کے دوران شدید سیاسی دباؤ، دھمکیوں اور الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جب کریم خان نے اسرائیلی وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف ممکنہ جنگی جرائم پر تحقیقات کا آغاز کیا، تو انہیں نہ صرف مغربی طاقتوں کی جانب سے سیاسی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا بلکہ ذاتی سطح پر بھی ان پر دباؤ ڈالا گیا۔ان دھمکیوں کا مقصد مبینہ طور پر بین الاقوامی انصاف کے اس عمل کو روکنا تھا جس کے تحت فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی جا رہی تھیں۔بین الاقوامی قانونی ماہرین نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی پراسیکیوٹر پر اس نوعیت کا دباؤ بین الاقوامی عدالتی نظام کی ساکھ اور خودمختاری کے لیے خطرہ ہے۔