کولپور: کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر کولپور اور دوزان کے درمیان نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔
فائرنگ کے نتیجے میں پائلٹ انجن کو نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعے کے بعد ٹرین کو کولپور ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے، جہاں مسافر سیکیورٹی کلیئرنس کے منتظر ہیں۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اگر کلیئرنس نہ ملی تو ٹرین کو واپس کوئٹہ بھیج دیا جائے گا۔ریلوے پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے تحقیقات کے لیے موقع پر موجود ہیں۔
