لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 5 اگست کو ملک گیر احتجاج کی کال دی گئی ہے، مگر پارٹی تاحال واضح حکمت عملی بنانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔ذرائع کے مطابق، پارٹی قیادت میں اختلافات سامنے آ چکے ہیں۔ کچھ رہنما لاہور میں تمام حلقوں کو اکٹھا کر کے ایک مرکزی ریلی نکالنے کے حق میں ہیں، جب کہ چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ سمیت کئی دیگر رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ ہر حلقے میں الگ الگ احتجاج کیا جائے تاکہ کارکنوں کی گرفتاریوں اور ممکنہ قانونی کارروائیوں سے بچا جا سکے۔تاحال یہ فیصلہ نہیں ہو سکا کہ لاہور میں احتجاج کہاں اور کیسے کیا جائے گا، اور قیادت کے اندرونی اختلافات کے باعث حتمی لائحہ عمل طے نہیں کیا جا سکا۔
پارٹی کے کارکن اور حامی اب قیادت کی جانب سے حتمی فیصلے کے منتظر ہیں، تاکہ 5 اگست کو احتجاج کی سمت واضح ہو سکے۔