اسلام آباد انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ فائزہ یونس سے پاکستان نے "پروف آف رجسٹریشن (PoR)” کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے نیا منصوبہ متعارف کرا دیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق رضاکارانہ واپسی کا عمل فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ باقی افغان شہریوں کی واپسی یکم ستمبر سے مرحلہ وار ہوگی۔
یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات اور ملکی وسائل پر دباؤ کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ حکومت نے افغان مہاجرین کی منظم واپسی کے لیے نادرا، ایف آئی اے، صوبائی حکومتوں، اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ رابطے تیز کر دیے ہیں۔
واپسی کے عمل کی نگرانی "فارن نیشنل سیکیورٹی ڈیش بورڈ” کرے گا، جبکہ شکایات کے ازالے کے لیے ہاٹ لائن اور کمیٹیاں بھی قائم کی جائیں گی۔