نئی دہلی – بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے "کے جی سیکٹر” میں پاکستان نے لائن آف کنٹرول (LoC) پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ "آپریشن سندور” کے بعد پیش آیا، جس کے دوران بھارتی فوج کی جانب سے مخصوص کارروائی کی گئی تھی۔ فائرنگ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی گئی۔
تاحال پاکستان کی جانب سے اس واقعے پر کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔