لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب ڈاکٹر انسب علی)
ایڈیشنل آئی جی پولیس مرزا فاران بیگ کو ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔ مرزا فاران بیگ کو ان کی دیانتداری، نظم و ضبط، اور موثر قیادت کے باعث ایک قابل اور باصلاحیت افسر سمجھا جاتا ہے۔
نیب لاہور کی قیادت اب ایک ایسے تجربہ کار افسر کے ہاتھ میں دی گئی ہے، جنہوں نے محکمہ ٹریفک پولیس میں متعدد اصلاحات نافذ کیں اور انتظامی سطح پر نمایاں کارکردگی دکھائی۔ ان کی سربراہی میں ٹریفک نظام میں ڈیجیٹل جدت لائی گئی، جس میں واٹس ایپ ہاٹ لائن، ٹیکنالوجی کے ذریعے شفافیت، اور شہری سہولت مراکز کا قیام شامل ہے۔
مرزا فاران بیگ نے ہیلمٹ مہم، ٹریفک سیفٹی پروگرامز اور کھلی کچہریوں جیسے اقدامات سے عوامی رابطے کو ہمیشہ ترجیح دی۔ ان کی خدمات کو نہ صرف محکمے بلکہ عوامی سطح پر بھی سراہا گیا۔
ذرائع کے مطابق، ڈی جی نیب لاہور کی حیثیت سے مرزا فاران بیگ کرپشن کے خلاف سخت اور موثر کارروائیاں متوقع ہیں، اور ان سے ادارے کے نظم و نسق میں مزید بہتری کی امید کی جا رہی