واشنگٹن
امریکی حکومت نے چین کو سخت پیغام دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر بیجنگ نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی فروخت کے معاہدے کی منظوری نہ دی تو ایپ کو امریکہ میں بند کر دیا جائے گا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر تجارت نے واضح کیا کہ امریکہ کی جانب سے ٹک ٹاک کی فروخت کا مجوزہ معاہدہ زیر غور ہے، لیکن اگر چین کی حکومت نے اس کی منظوری دینے سے انکار کیا، تو امریکہ میں اس ایپلی کیشن کی تمام سروسز بند کر دی جائیں گی۔
یاد رہے کہ امریکہ میں حکام طویل عرصے سے ٹک ٹاک کی چینی ملکیت پر تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں، جس کے تحت صارفین کا ڈیٹا اور قومی سلامتی بنیادی خدشات رہے ہیں