اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے اُس منصوبے کی توثیق کر دی ہے جس کے تحت غزہ سٹی پر مکمل کنٹرول حاصل کیا جائے گا، حالانکہ اعلیٰ فوجی حکام نے اس اقدام کے ممکنہ خطرناک نتائج سے خبردار کیا ہے۔
منصوبے کے مطابق اسرائیلی افواج غزہ سٹی کے اسٹریٹجک علاقوں میں براہِ راست داخل ہو کر کنٹرول سنبھالیں گی۔ فوجی اور سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے خطے میں جاری تنازع مزید شدت اختیار کر سکتا ہے اور انسانی بحران بدترین صورت میں پہنچ سکتا ہے۔
یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں جنگ کے باعث جانی و مالی نقصانات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور عالمی برادری فوری جنگ بندی اور مذاکرات پر زور دے رہی ہے۔
