ژوب: پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے افغانستان کی سرحد سے دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 33 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یہ واقعہ 7 اور 8 اگست کی درمیانی شب بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں پیش آیا، جب بھارتی حمایت یافتہ مسلح گروہ سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسند پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
فوجی ترجمان کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف دراندازی ناکام بنائی بلکہ بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا۔
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی سرحدی سلامتی کو یقینی بنانے اور دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے جاری آپریشنز کا حصہ ہے۔