راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ قاسم اور سلیمان کا نائیکوپ موجود ہے مگر کارڈ گم ہوچکا ہے، اور دونوں نے برٹش پاسپورٹ پر ویزا کے لیے درخواست دی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ بانی کے بیٹوں کے ویزا درخواستوں کے ٹریکنگ نمبرز ان کے پاس موجود ہیں۔ ان کے مطابق، برطانوی سفیر نے کہا تھا کہ وہ وزارت داخلہ سے اجازت لیں گے، تاہم وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ویزا معاملے سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔
علیمہ خان نے سوال اٹھایا کہ طلال چوہدری وضاحت کریں کہ بانی کے بچوں کو ویزا کیوں نہیں دیا جا رہا، اور زور دیا کہ حکومت سلمان اور قاسم کو پاکستان آنے سے نہیں روک سکتی۔