نجف، عراق — سیکیورٹی اداروں نے اربعین کے موقع پر بڑے دہشت گرد حملے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 22 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، دستی بم، دھماکا خیز مواد، نقشے اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ افراد اربعین پر بڑے پیمانے پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔
ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ سیکیورٹی اداروں نے زائرین کی حفاظت کے لیے سخت اقدامات کر دیے ہیں۔