نیویارک — اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اسرائیل کے غزہ شہر پر قبضے کے منصوبے پر غور کے لیے ہنگامی اجلاس کر رہی ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس منصوبے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کی بڑھائی گئی کارروائی "انتہائی مختصر وقت” میں مکمل ہو گی، تاکہ جنگ کو ختم کیا جا سکے۔