بارش سے متاثرہ دوسرے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
میچ کے دوران پاکستان کی اننگز تین مرتبہ بارش کی وجہ سے رکی، جس کے بعد اوورز 50 سے کم کر کے 37 کر دیے گئے۔ گرین شرٹس نے مقررہ 37 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔
ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ویسٹ انڈیز کو 35 اوورز میں 181 رنز کا ہدف دیا گیا، جو میزبان ٹیم نے 34ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے حسن نواز نے 36، حسین طلعت نے 31، عبداللہ شفیق نے 26 اور صائم ایوب نے 23 رنز بنائے۔ کپتان بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان نے 16 اور سلمان آغا نے 9 رنز اسکور کیے۔