بارسلونا — سابق وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے اور ممبر قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی سیرو تفریح کے دوران ایک کروڑ 85 لاکھ روپے مالیت کی قیمتی گھڑی چوروں کے ہاتھوں چھن جانے کا واقعہ پیش آیا۔
عبدالقادر گیلانی بارسلونا میں تھے جب ایک نامعلوم شخص نے ان سے یہ قیمتی گھڑی چھین کر فرار ہونے میں کامیابی حاصل کی۔ مقامی حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔