اسلام آباد (رپورٹ: محمد سلیم سے ) — وزارت مواصلات اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں کرپشن، بے ضابطگیوں اور سیاسی اقربا پروری نے ایک بار پھر وفاقی حکومت کو کٹہرے میں لاکھڑا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اگلے چند دنوں میں اعلیٰ سطحی تبادلوں، برطرفیوں اور ممکنہ گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے، جو ان اداروں میں جاری طویل بدعنوانی کے خلاف ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔اہم تبدیلیاں اور ممکنہ اقدامات۔خرم آغا کو بیک وقت سیکرٹری مواصلات اور سی ای او این ایچ اے بنانے کی تجویز زیر غور ہے۔علی شیر محسود کو خیبرپختونخوا کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے طور پر ٹرانسفر کیا جا سکتا ہے۔متنازع شہریار سلطان کو این ایچ اے سے ہٹا کر پنجاب میں تعینات کرنے کی تیاری ہو چکی ہے۔مظہر حسین شاہ، منصور اعظم، سروت حبیب ملک، افتخار محبوب سمیت کئی افسروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی اور ڈیپوٹیشن پر پابندی کی سفارشات زیر غور ہیں۔عدالتی کارروائیاں اور سپریم کورٹ کا سخت ردعمل:اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کیس راؤ وحید بمقابلہ چیئرمین این ایچ اے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے سی ای او شہریار سلطان کی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیے: "کیا آپ واقعی سول سرونٹ ہیں؟ پارلیمنٹ کی خودمختاری کے ساتھ یہ مذاق ہے؟”عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو ادارے کے مستقبل پر گہرے اثرات ڈال سکتا ہے۔وزارتی من مانیاں اور مالی بے ضابطگیاں:وفاقی وزیر عبدالعلیم خان پر 470 ملین روپے کی خطیر رقم سیاسی اور ذاتی مفادات پر خرچ کرنے کا الزام ہے، جن میں شامل ہیں:بلیک لسٹ ٹھیکیداروں کو نوازنا پرتعیش دفتروں کی تعمیر (مبینہ طور پر ذاتی ہاؤسنگ اسکیم کے لیے)غیر ضروری تزئین و آرائش اور خریداریذرائع ان اقدامات کو "Conflict of Interest” قرار دیتے ہیں جو براہ راست قومی مفادات سے ٹکراؤ رکھتے ہیں۔تحائف میں دی گئی گاڑیاں اور مانیٹائزیشن پالیسی کی خلاف ورزیاں:متعدد افسران نے سرکاری گاڑیاں ذاتی استعمال میں لے رکھی ہیں جبکہ آڈٹ افسران کو خاموشی کے عوض مبینہ طور پر گاڑیاں بطور تحفہ دی گئیں۔اصلاحاتی پیش رفت کا آغاز:شکیل انور، میاں طارق لطیف، ڈاکٹر مریم خان کو عہدوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔مزید انکوائریاں، نیب اور ایف آئی اے کی تحقیقات، اور ممکنہ گرفتاریاں جلد متوقع ہیں۔

متعلقہ

سعودی بحریہ کے سربراہ کا نیول ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ، سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات
اسلام آباد: (بیورو رپورٹ محمد سلیم سے ) سعودی عرب کی رائل نیول فورسز کے چیف آف دی نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل محمد بن عبدالرحمن الغریبی نے نیول ہیڈکوارٹر، اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں ان کی ملاقات پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ہوئی۔نیول ہیڈکوارٹر…

میر علی میں دہشت گردوں کے حملے میں 13 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 14 خوارج ہلاک
صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کے حملے میں 13 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے کی کوشش…

فرانس میں شدید گرمی درجہ حرارت 34 ڈگری ریکارڈ، اگلے دو دنوں میں مزید بڑھنے کی توقع
فرانس میں آج موسم انتہائی گرم ہے، درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آج درجہ حرارت کے 38 ڈگری تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ شدید گرم موسم کا یہ سلسلہ اگلے 3 دن جاری رہنے کا امکان ہے، منگل اور بدھ…
پاکستان کی تاریخ میں ایک انقلابی قدم ۔ بینظیر ہنرمند پروگرام کا آغاز
صدر آصف علی زرداری 21 جون کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یومِ پیدائش کے موقع پر بینظیر ہنرمند پورٹل کا اجراءکریں گے، سینیٹر روبینہ خالدبینظیر انکم سپورٹ پروگرام اب نہ صرف مالی معاونت کرے گا، بلکہ لوگوں کو اپنے پاؤں پر بھی کھڑا کرے گا، سینیٹر روبینہ…

لاہور: پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل
لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو طبیعت بگڑنے پر کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔وکیل رانا مدثر عمر کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کو سانس لینے میں شدید دشواری کے…

پی ٹی آئی کے تین اہم رہنما نااہل، الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
اسلام آباد (بیورو رپورٹ محمد سلیم سے ) — الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری، رکن قومی اسمبلی محمد احمد چٹھہ، اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کو نااہل قرار دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ انسداد…