منامہ (اسپورٹس ڈیسک)
پاکستان کے مایہ ناز کیوئسٹ اور عالمی اسنوکر چیمپیئن محمد آصف نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں منعقدہ عالمی ماسٹرز اسنوکر چیمپیئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بھارتی کھلاڑی وجے نجانی برجیش دامانی کو شکست دے کر ایک بار پھر ملک کا نام روشن کر دیا۔فائنل ایک سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلہ تھا، جس میں دونوں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ مقابلہ 2-2 سے برابر رہا، تاہم آخری فریم میں محمد آصف نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی حریف کو 3-4 سے زیر کیا اور عالمی ماسٹرز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔چیمپیئن شپ کے دوران محمد آصف کا سفر بھی قابلِ تحسین رہا:سیمی فائنل: بھارت کے منان چندرا کو 2-4 سے شکست۔کوارٹر فائنل: میزبان بحرین کے حبیب صباح کو 0-4 سے شکست۔پری کوارٹر فائنل: متحدہ عرب امارات کے محمد شہاب کو 2-4 سے ہرایااس شاندار کامیابی پر ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور محمد آصف کو مختلف حلقوں سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔
