ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ممبئی کے گولڈن ٹوباکو اسٹوڈیو میں اپنی نئی فلم کے لیے ایک ایکشن سین کی شوٹنگ کر رہے تھے۔عینی شاہدین کے مطابق ایکشن سین کے دوران غیر متوقع طور پر حادثہ پیش آیا، جس میں شاہ رخ خان کو سنجیدہ چوٹیں آئیں۔ اگرچہ زخمی ہونے کی نوعیت اور تفصیلات فی الحال منظرعام پر نہیں آئیں، تاہم ان کے قریبی ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے امریکہ منتقل کر دیا گیا ہے۔فلمی حلقوں اور مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، اور دنیا بھر سے ان کی صحتیابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر "Get Well Soon SRK” ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔سرکاری طور پر ان کی طبی حالت یا علاج کی تفصیلات کے بارے میں تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

متعلقہ

جرمنی نے افغانستان کے لیے جبری ملک بدری دوبارہ شروع کر دی
برلن،نمائندہ وائس آف جرمنی جرمنی نے افغانستان کے لیے جبری ملک بدری کا عمل دوبارہ شروع کر دیا ہے، جو چانسلر فریڈرِش مرز کی حکومت کے تحت ایک اہم پالیسی تبدیلی ہے۔ جرمن وزارت داخلہ کے مطابق ابتدائی طور پر جرائم پیشہ افراد اور سیکیورٹی کے لیے خطرہ…

وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والا شہری عدالت سے بری
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور کی سیشن عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب اور آرمی چیف کے خلاف مبینہ نازیبا زبان استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار شہری ساجد نواز کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا.ساجد نواز کے بیٹے نے اپنے والد کی بازیابی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا، جس…

عراق سے 55 غیر ملکی ملک بدر
عراق کی وزارت داخلہ کے مطابق، اقامتی قوانین کی خلاف ورزی پر 55 غیر ملکیوں کو ملک بدر کر دیا گیا۔ یہ کارروائی بصرہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور شلمچہ سرحدی گزرگاہ کے ذریعے کی گئی۔ وزارت نے بتایا کہ یہ اقدامات بصرہ میں محکمہ سول اسٹیٹس،…

’جب پاکستان کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے تو کیا کسی ایک ملک نے بھی مدد کی‘: بھگونت مان کی مودی پر تنقید
پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے وزیراعظم مودی کے حالیہ بین الاقوامی دوروں (گھانا، ٹرینیڈاڈ، ٹوباگو، ارجنٹائن، برازیل، نمیبیا) پر شدید تنقید کی اور کہا کہ وہ عالمی دوروں میں مصروف ہیں لیکن عوامی مسائل پر توجہ نہیں دیتے۔بھگونت مان نے قومی اسمبلی میں سوال اٹھایا.جب پاکستان…
ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکہ کو "پچھتاوے سے دوچار کرنے والے جواب” سے خبردار کر دیا
پاسداران نے کہا کہ "ہمیں نہ ٹرمپ کے شور سے خوف ہے، نہ ان مجرم گروہوں سے جو وائٹ ہاؤس اور تل ابیب پر قابض ہیں”ایران ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اتوار کے روز امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسے "جواب کے لیے تیار رہے جو اُسے…

آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے یوٹیوب اکاؤنٹس پر پابندی
کینبرا (مانیٹرنگ ڈیسک وائس آف جرمنی) آسٹریلیا نے اعلان کیا ہے کہ 10 دسمبر 2025 سے 16 سال سے کم عمر بچوں کے یوٹیوب اکاؤنٹس پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ یہ اقدام بچوں کو آن لائن نقصانات سے بچانے کے لیے جاری حکومتی پالیسی کا…