یہ ویڈیو ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لاکھوں بار دیکھی گئی، اور اس پر لاتعداد میمز بنیں، جن میں سے کچھ میں اس بات پر طنز کیا گیا کہ ایک ایچ آر کی افسر خود دفتر میں رومانس کرتی پکڑی گئی۔امریکی ٹیک کمپنی ’ایسٹرونومر‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اینڈی بائرن نے خاتون ایچ آر ہیڈ کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے پر شدید تنقید کے بعد استعفیٰ دے دیا، ان کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد انٹرنیٹ پر میمز کی بھرمار شروع ہوگئی تھی۔نیویارک میں قائم کمپنی ایسٹرونومر نے لنکڈ اِن پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ہماری کمپنی کی قیادت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ رویے اور جوابدہی میں اعلیٰ معیار قائم کرے، اور حالیہ واقعے میں یہ معیار پورا نہیں ہوا۔کمپنی نے بتایا کہ اینڈی بائرن نے اپنا استعفیٰ دے دیا ہے، کمپنی پہلے ہی اس واقعے کی تحقیقات شروع کرچکی تھی .کمپنی نے مزید کہا کہ شریک بانی اور چیف پراڈکٹ آفیسر پیٹ ڈی جوی کو عبوری سی ای او مقرر کیا گیا تھا، وہ بدستور اسی عہدے پر خدمات انجام دیں گے۔
بدھ کے روز، فاکسبورو، میساچوسٹس میں کولڈ پلے کنسرٹ کے دوران، جَمبوٹرون کیمرہ ایک مرد اور خاتون پر زوم کر گیا، جو مجمع میں گلے مل رہے تھے۔تاہم جب اس جوڑے نے خود کو بڑی اسکرین پر دیکھا تو وہ حیران اور پریشان نظر آئے، مرد کیمرے سے جھک کر نکل گیا اور عورت نے اپنے چہرے کو ہاتھوں سے چھپایا اور پیچھے گھوم گئی۔کولڈ پلے کے گلوکار کرس مارٹن نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اوہ اوہ، کیا؟ یا تو ان کا معاشقہ چل رہا ہے یا وہ بہت شرمیلے ہیں۔
چند ہی گھنٹوں میں، انٹرنیٹ صارفین نے اس مرد کی شناخت ایسٹرونومر کے سی ای او اینڈی بائرن کے طور پر کرلی، اور کہا گیا کہ ساتھ موجود خاتون کمپنی کی چیف پیپل آفیسر کرسٹن کیبوٹ تھیں، اور دعویٰ کیا گیا کہ دونوں کا دفتر میں ناجائز تعلق ہے۔
رائٹرز کے مطابق کمپنی کے ترجمان نے تصدیق کی کہ ویڈیو میں نظر آنے والے دونوں افراد کمپنی کے ملازم ہیں، لیکن کیبوٹ کی ملازمت کے بارے میں سوال پر ترجمان نے کوئی جواب نہیں دیا۔
یہ ویڈیو ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لاکھوں بار دیکھی گئی، اور اس پر لاتعداد میمز بنیں، جن میں سے کچھ میں اس بات پر طنز کیا گیا کہ ایک ایچ آر کی افسر خود دفتر میں رومانس کرتی پکڑی گئی۔ایکس کے ایک صارف نے لکھا کہ ایسٹرونومر کے سی ای او کے اسکینڈل کی سب سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وہ عورت ایچ آر کی سربراہ ہے، یعنی وہی شخص جو آپ کو دفتر میں تعلقات سے روکتا ہے۔یہاں تک کہ فلاڈیلفیا فِلِیز نامی بیس بال ٹیم کے فرفی ماسکٹس نے بھی اس منظر کو اپنے میچ کے دوران جَمبوٹرون پر مزاحیہ انداز میں دوبارہ پیش کیا۔