لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری سے)
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس (CNF) کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور فورس کے قیام کو منشیات کے خلاف ایک فیصلہ کن قدم قرار دیا۔ انہوں نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ:پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے جوانوں کو دیکھ کر بے حد مسرت ہوئی، اس فورس کی صورت میں پنجاب کا مستقبل محفوظ نظر آ رہا ہے۔”
وزیراعلیٰ کا خطاب – اہم نکات:
ڈی جی CNF بریگیڈیئر مظہر کو قلیل مدت میں بہترین سپیشلائزڈ فورس قائم کرنے پر شاباش دی۔
پاکستان کی 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، جنہیں منشیات سے بچانا لازم ہے تاکہ وہ تعلیم و صحت پر توجہ دے کر ملکی ترقی کا حصہ بنیں۔
وزیراعلیٰ نے انکشاف کیا کہ وزیراعلیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد والدین کی جانب سے بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہوئیں کہ ان کے بچوں کو منشیات سے بچایا جائے۔فورس کے لیے 12 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 850 افسران و جوان میرٹ پر منتخب کیے گئے۔پنجاب میں ہر مسئلے کے حل کے لیے سپیشلائزڈ ڈیپارٹمنٹس کا قیام جاری ہے:
پِیرا (Price Control, Encroachments & Anti-Hoarding Authority) مہنگائی، ذخیرہ اندوزی اور قبضہ مافیا کے خلاف متحرک ہے۔