نئی دہلی: کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے ایک مرتبہ پھر بھارت کے الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کرناٹک میں انتخابات کے دوران ووٹوں کی "خوفناک چوری” ہوئی ہے، جسے کانگریس پارٹی نے بے نقاب کر دیا ہے۔راہل گاندھی نے کہا: "ہم نے کرناٹک میں الیکشن کمیشن کی خوفناک چوری پکڑی ہے، اور ہم اس کو مکمل ثبوت کے ساتھ عوام کے سامنے ‘بلیک اینڈ وائٹ’ میں لائیں گے۔”انہوں نے الزام لگایا کہ ملک میں انتخابات چوری کیے جا رہے ہیں اور ان کی جماعت بہت جلد اس کھیل کو عوام کے سامنے لے کر آئے گی۔راہل گاندھی کے اس بیان سے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اپوزیشن جماعتیں بارہا الیکٹرانک ووٹنگ مشین (EVM) اور انتخابی شفافیت پر سوال اٹھاتی آئی ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحال اس بیان پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ
فرینکفرٹ میں ڈارٹس کا عالمی کپ
12–15 جون کو فرینکفرٹ میں ہونے والے PDC ورلڈ کپ آف ڈارٹس میں جرمنی نے انگلینڈ کو 8–4 سے شکست دے دی، مگر یہ ٹورنامنٹ کا فاتح نہیں رہا؛ شمالی آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ چمپیئنشپ حاصل کی ۔ مزید وعدے اور یقین دہانی جھوٹی نکلیں، شوگر ڈیلرز نے…
مریم نواز طبیعت کی خرابی پر علاج کرانے میو اسپتال پہنچ گئیں
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کندھے کی تکلیف کی وجہ سے میو اسپتال پہنچ گئیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے عام مریضوں کی طرح اپنی پرچی اسپتال کے کاؤنٹر سے خود بنوائی۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز کو کندھے میں تکلیف کے باعث اسپتال لایا گیا جہاں انکی ایم آر آئی کی…
ایران اسرائیل تنازع: خامنہ ای کے معاون کا امریکی بحری بیڑے پر حملے کا مطالبہ
جوہری ٹھکانوں پر امریکہ کی بمباری کے بعد ایران نے اسرائیل کے کئی شہروں پر حملہ کر دیا ہے۔ تل ابیب، حائفہ سمیت دیگر شہروں میں سائرن کی آوازیں سنائی دی ہیں۔ اسرائیل کے زیادہ تر شہروں کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ…

غزہ میں معاہدہ کریں، تمام قیدیوں کو واپس لائیں: ٹرمپ کا مطالبہ
امریکی صدر کا بنجمن نیتن یاھو سے مکمل اظہارِ یکجہتی، عدالتی کارروائی کو سفارتی کوششوں کے لیے نقصان دہ قرار دیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے زور دیا ہے کہ غزہ میں ایک فوری معاہدہ کیا جائے، جس کے تحت وہاں موجود تمام اسرائیلی قیدیوں کو واپس لایا…

مصطفیٰ عامر قتل کیس ٹرائل کورٹ منتقل، انسدادِ دہشتگردی عدالت میں سماعت ہو گی
کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس کی سماعت اب انسدادِ دہشتگردی عدالت نمبر 16 میں ہو گی۔ انسداد دہشتگردی عدالتوں کے منتظم جج نے کیس کو ٹرائل کے لیے منتقل کرنے کا فیصلہ سنایا۔ یاد رہے کہ مصطفیٰ عامر کو 6 جنوری کے روز اس کے دوست ارمغان نے…

شاہ محمود قریشی پارٹی لیڈر نہیں بن رہے، پی ٹی آئی کے لیڈر عمران خان ہی ہیں: سلمان اکرم راجہ
راولپنڈی — پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے شاہ محمود قریشی کو پارٹی کی قیادت سونپنے کی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کے لیڈر صرف عمران خان ہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو…