ویمنز یورو 2025ء کے سنسنی خیز سیمی فائنل میں انگلینڈ نے اٹلی کو اضافی وقت میں شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
میچ کا اختتام مقررہ وقت میں 1-1 گول سے برابر رہا، تاہم اضافی وقت میں انگلینڈ کی جانب سے الیسیا روسو نے فیصلہ کن گول اسکور کیا، جس نے انگلینڈ کو 1-2 کی برتری دلا دی۔
اٹلی کی ٹیم نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا اور پہلے ہاف میں برتری حاصل کی تھی، لیکن انگلینڈ نے دوسرے ہاف میں واپسی کرتے ہوئے اسکور برابر کیا، جس کے بعد میچ اضافی وقت میں چلا گیا۔
یہ مسلسل دوسرا موقع ہے جب انگلینڈ کی ویمنز ٹیم یورپی چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچی ہے، اور اب وہ ٹائٹل کے دفاع کے لیے پرعزم نظر آ رہی ہے۔
فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ فرانس یا جرمنی سے ہوگا، جو دوسرے سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔
فٹبال شائقین کی نظریں اب 27 جولائی کو ہونے والے فائنل پر مرکوز ہیں، جہاں انگلینڈ ایک اور تاریخ رقم کرنے کے لیے میدان میں اترے گا۔