تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان دیرینہ سرحدی تنازع ایک بار پھر شدید لڑائی میں تبدیل ہو گیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سرحد پر واقع دو مندروں کے قریب جھڑپیں بھڑک اُٹھی ہیں۔
سرحدی کشیدگی کے باعث کئی ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات ہیں، جس پر اقوام متحدہ نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔