واشنگٹن: امریکا نے ایک بار پھر عالمی امن میں پاکستان کے مثبت کردار اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اس کی لازوال قربانیوں کا اعتراف کیا ہے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، اور علاقائی سیکیورٹی سمیت اہم شعبہ جات میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا:”پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور عالمی امن کے فروغ میں ہمیشہ تعمیری اور مثبت کردار ادا کیا ہے، جسے امریکا قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔”دونوں رہنماؤں نے اقتصادی تعاون، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے اہم موضوعات پر بھی گفتگو کی، جب کہ افغانستان اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں اسحٰق ڈار نے امریکا کی جانب سے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے زور دیا کہ پاکستان خطے میں امن، ترقی اور استحکام کے لیے اپنے کردار کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پرعزم