تائیوان میں آج ایک غیر معمولی ری کال الیکشن کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں عوام اس بات پر ووٹ دے رہے ہیں کہ آیا پارلیمان کے تقریباً ایک پانچویں حصے — جو تمام ارکان اپوزیشن جماعت KMT سے تعلق رکھتے ہیں — کو ان کے عہدوں سے برطرف کیا جائے یا نہیں۔KMT (کومنٹس پارٹی)، جو اس ری کال کی زد میں ہے، نے اس عمل کو "طاقت پر قبضے کی کوشش” قرار دیا ہے اور اس کی سخت مخالفت کی ہے۔یہ اقدام ملک کی سیاسی فضا کو مزید کشیدہ کرنے کا سبب بن رہا ہے، کیونکہ اس نوعیت کی ری کال مہم پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر دیکھی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق، اس ری کال کے نتائج تائیوان کی آئندہ قانون سازی، پارٹی سیاست اور عوامی اعتماد پر گہرے اثرات ڈال سکتے ہیں۔

متعلقہ

بابوسر ٹاپ پر سیلابی ریلہ، سڑکیں اور رابطہ نظام تباہ، سیاح لاپتا
چلاس – بابوسر ٹاپ پر شدید فلیش فلڈ نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں کئی سیاح سیلابی ریلے میں بہہ کر لاپتا ہوگئے۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ پاک فوج، گلگت بلتستان حکومت اور مقامی افراد امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔فلیش فلڈ بابوسر کے نیچے تھک کے…

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) سے میٹر ریڈرز کا کردار ختم کرنے کی منظوری دے دی
اس مقصد کے لیے نئی ڈیجیٹل ایپ ”اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ“ جلد متعارف کرائی جائے گی جس میں قومی زبان اردو کے ساتھ چار علاقائی زبانوں پنجابی، سندھی، پشتو اور بلوچی میں رہنمائی موجود ہوگی جس کے ذریعے صارفین خود اپنی بجلی کی ریڈنگ اپ لوڈ کر سکیں…

افغانستان میں پہلی مقامی طور پر تیار کردہ بس اور کار نمائش کیلئے پیش — طالبان قیادت نے سواری بھی کی
کابل – افغانستان میں طالبان حکومت نے ملک میں تیار کردہ پہلی مقامی بس اور کار نمائش کیلئے پیش کر دی۔ یہ پیش رفت صنعتی خود انحصاری کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل سمجھی جا رہی ہے۔ گزشتہ روز کابل میں ایک خصوصی تقریب کے دوران نائب…
کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان سرحدی جھڑپ، دو شہری ہلاک، تعلقات کشیدہ
کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان سرحدی علاقے "تا موئن تھوم” میں جھڑپ ہوئی ہے، جس میں دونوں ممالک کے فوجی زخمی ہوئے اور کم از کم دو عام شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے۔ تھائی لینڈ کا کہنا ہے کہ کمبوڈیائی فوج…
سکاٹ لینڈ میں طیارے میں نعرے لگانے والا شخص گرفتار
سکاٹ لینڈ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ایک 41 سالہ شخص کو دورانِ پرواز ’امریکہ مردہ باد‘، ’ٹرمپ مردہ باد‘ اور ’اللہ اکبر‘ کے نعرے لگانے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ایک مسافر طیارے میں پیش آیا، جہاں ملزم نشستوں کے…

پاسپورٹ کی دوڑ میں پاکستان پیچھے رہ گیا… ایشیا کے تین ملک دنیا پر چھا گئے!
ہینلے اینڈ پارٹنرز نے جولائی تا دسمبر 2025 کے لیے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی نئی درجہ بندی جاری کر دی ہے، جس میں ایشیا کے تین ممالک نے سبقت حاصل کی ہے۔ سنگاپور ایک بار پھر پہلے نمبر پر براجمان ہے، جس کے شہری 193 ممالک…