اسپین نے بچوں کی پیدائش کے بعد والدین کو دی جانے والی چھٹیوں میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے ایک اہم سماجی اور خاندانی پالیسی میں اصلاحات کی منظوری دی ہے۔ حکومت کے تازہ فیصلے کے مطابق اب والدین کو 16 کے بجائے 19 ہفتوں کی تنخواہ یافتہ چھٹی دی جائے گی۔یہ فیصلہ منگل کے روز کابینہ اجلاس میں کیا گیا، جس کا مقصد والدین — خاص طور پر خواتین — کو بچوں کی بہتر پرورش کے لیے وقت فراہم کرنا اور صنفی مساوات کو فروغ دینا ہے۔
پیدائش یا گود لینے کے فوراً بعد والدین کو 6 ہفتے کی لازمی چھٹی دی جائے گی۔بچہ 8 سال کا ہونے تک والدین اضافی 2 ہفتے کی چھٹی لے سکیں گے۔
سنگل مدرز (جو اسپین میں والدین کا تقریباً 80 فیصد ہیں) کو 32 ہفتوں تک چھٹیاں دی جائیں گی۔وزیر محنت یولنیڈا ڈیاز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا:> "یہ صرف چھٹیوں کا قانون نہیں، بلکہ مساوات، سماجی انصاف اور ماں باپ دونوں کے لیے بچوں کی پرورش میں کردار ادا کرنے کا موقع ہے۔ اسپین یورپی یونین کی رہنمائی کے تحت ایک جدید سماج کی جانب گامزن ہے۔”
یہ اقدام یورپی یونین کی ہدایت کے مطابق ہے، جس کا مقصد ممبر ممالک میں والدین کو بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے متوازن چھٹیوں کی فراہمی ہے۔